فوٹوگرافر جس نے اپنی موت کا لمحہ خود عکس بند کیا

Header Banner

فوٹوگرافر جس نے اپنی موت کا لمحہ خود عکس بند کیا

  Thu May 04, 2017 16:05        Urdu

مریکی فوج نے اپنی اس خاتون فوٹو گرافر کی وہ آخری تصاویر جاری کر دی ہیں جو انھوں نے اس دھماکے سے عین پہلے لی تھیں جس میں ان کے ساتھ ساتھ چار افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

22 سالہ ہلڈا کلیٹن اور چار افغان فوجی دو جولائی سنہ 2013 کو ایک تربیت کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حادثہ افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں پیش آیا تھا۔

امریکی فوج نے ایک افغان کی بنائی ہوئی تصویر بھی جاری کی ہے جسے کلیٹن فوٹو جرنلزم کی تربیت دے رہی تھیں۔ یہ شخص بھی مرنے والوں میں شامل تھا۔

یہ تصاویر فوجی جریدے میں شائع کی گئیں۔

جریدے میں لکھا گیا کہ ’کلیٹن کی موت سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہیں کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین فوجیوں کو بھی تربیت اور لڑائی کے دوران کس قدر خطرناک صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔‘

یہ تصاویر کلیٹن کے خاندان کی اجازت سے شائع کی گئی ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کلیٹن نے نہ صرف افغان فورسز کو مضبوط بنانے کی سرگرمیوں میں مدد کی بلکہ انھوں نے اس میں موجود خطروں کا سامنا بھی کیا۔‘

کلیٹن وژول انفارمیشن سپیشلسٹ تھی۔ ان کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے تھا۔ امریکی محکمۂ دفاع نے ان کے نام سے ایک اعزازی ایوارڈ بھی رکھا ہے۔

فوجی فوٹو گرافرز کو پانچ روزہ جسمانی اور تکنیکی ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد انھیں سپیشلسٹ ہلڈا کلیٹن بہترین جنگی کیمرہ نامی یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

bbc


   Photographer,filmed the moment