یوراج اور رائینا کا پرانے نوٹ سے مقابلہ

Header Banner

یوراج اور رائینا کا پرانے نوٹ سے مقابلہ

  Sat Jan 07, 2017 15:58        Sports, Urdu

انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انڈین ٹی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا میں دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں۔

وراٹ کوہلی کی کپتانی میں یوراج سنگھ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ سریش رائینا اور آشیش نہرا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سے افراد یوراج، رائینا اور نہرا کی واپسی پر جہاں اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بعض اس انتخاب پر پرمزاحیہ باتیں کر رہے ہیں۔

سنیل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے ٹویٹ کیا: 'آشیش نہرا اور یوراج سنگھ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی سی سی آئی اب بھی 500 اور 1,000 کے پرانے نوٹوں کو قبول کر رہی ہے۔'

دو ماہ قبل انڈیا میں دو سب سے بڑے کرنسی ٹوٹ کو کالعدم قرار دیے گئے تھے۔


   Yuvraj,against the old notes